مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے ریاض کے مالیاتی مرکز پر حملے کی تصدیق کی ہے۔
ترکی المالکی نے کہا کہ ریاض کے مالیاتی مرکز کے ایک ٹاور کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متعلقہ اداروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی اور صورت حال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ عبداللہ مالیاتی مرکز، جسے مختصرا ریاض مالیاتی مرکز بھی کہا جاتا ہے، سعودی دارالحکومت ریاض میں ترقیاتی منصوبوں کا ایک بڑا حصہ ہے۔ یہ شہر اور مشرق وسطی کے بڑے زیر تعمیر منصوبوں میں شمار ہوتا ہے، جس کا مقصد ریاض کو خطے کا ایک اہم اقتصادی مرکز بنانا ہے۔
یہ مالیاتی مرکز ریاض کے شمال میں واقع ہے اور تقریباً 16 لاکھ مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس منصوبے کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہاں مالیاتی شعبے اور اس سے متعلق دیگر اداروں کے ماہرین کے لیے کام کرنے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
آپ کا تبصرہ